کراچی :ہراساں کرنےوالےاہلکارکےخلاف کارروائی شروع کی جاچکی ہے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک لڑکی کوہراساں کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کومعطل کرکے زونل ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا کہا ہے،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بچی بحرین شہری ہے اس لیےبحرین قونصلیٹ شکایت درج کرادی ہے

 

 

دوسری طرف حکام نے اس حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ اہلکارکوشرم وحیاسے کام لینا چاہیے تھا لیکن اس نے بے شرمی  کی انتہا کردی

دوسری طرف بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لے

 

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لے، بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچیاں ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر بھی محفوظ نہیں ہیں

ایف آئی اے افسر نے اس الزام کے جواب میں تسلیم کیا کہ انہوں نے بچی سے ازراہ مذاق مٹھائی مانگی تھی

اس افسرنے اس کی وجہ یہ بتائی میں نے بچی سے رابطہ نمبر اس لیےمانگا کہ نوٹ کرنا ضروری ہے،

اہل خانہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایف آئی اے افسر نے بحرین میں آکر ملنے کی خواہش ظاہر کی ،ایف آئی اے افسر نے لڑکی سے فون نمبر مانگا ،

یاد رہے کہ پندرہ سالہ لڑکی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعہ بحرین سے کراچی پہنچی تھی

Shares: