سرگودھا:تھانہ بھیرہ کی کارروائیاں،ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں تھانہ بھیرہ پولیس ان ایکشن ۔ ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن اور آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ حافظ نوید اکرم نے ایک ماہ کی تعیناتی کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کو واپس کر دی ۔

عادل شہزاد ، ظہیر اور عدنان نامی ملزمان جوکہ سرعام ہوائی فائرنگ اور اقدام قتل میں ملوث تھے کو بروقت کارروائی کرتے ہوے گرفتار کیا گیا ۔

اقدام قتل میں 2023 کے مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ مقدمات برخلاف مال میں مبلغ 59 لاکھ 80 ہزار روپے کے مال مویشی برآمد کیئے گئے ۔ موٹر وہیکل چوری میں کل مالیتی 43 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل و گاڑیاں برآمد کی گئیں ۔ 3 مقدمات راہزنی کے یکسو کرتے ہوئے ملزمان سے موٹر سائیکل اور نقدی کل مسروقہ تقریباً 5 لاکھ برآمد کیئے گئے ۔ اس کے علاوہ دو رکنی گینگ گرفتار کیا گیا ۔ جس سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا اور ملزمان کو جیل بند کروایا گیا ۔

اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ ملزمان سے 2 رائفل 44 بور , 4 بندوق 12 بور , رپیٹر , 7 عدد پسٹل اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔ اشتہاری A کیٹگری کے دو ملزمان جبکہ B کیٹیگری کے 23 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے گئے ۔

اسی طرح گینگ ریپ کے مقدمہ نمبر 549/24 بجرم 375A تھانہ بھیرہ میں مطلوب ملزمان محمد آصف وغیرہ 2 کس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے جیل بند کروایا گیا ۔

Leave a reply