کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے پرانا گولی مار سے قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم ساجد عرف ساجد گولی مار کو گر فتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم 2004میں لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے گروپ میں شامل ہوا۔ بعد ازاں 2009میں لیاری گینگ وار کمانڈرعزیر بلوچ کے کہنے پرلیاری گینگ وارپیپلز امن کمیٹی میں شامل ہو کر علاقہ کا کمانڈر مقرر ہوا اور 2016میں ملزم ارشد پپو گروپ میں شامل ہوا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2004سے 2014تک لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں بھتہ خوری، منشیات فروشی،غیر قانونی قبضہ،اسلحہ کی ترسیل، پولیس مقابلوں اور15سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھااوروہاں سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ملزم حال ہی میں واپس آکر اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔ملزم کانام سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ادھر ایک اور واقعہ میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں تھانے کے مال خانے میں ایک اور واردات پیش آئی جس میں ملزم سے برآمد شدہ چرس کو غائب کرکے کھجور رکھ دی گئی۔ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کے مطابق کلفٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔

کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

ملزم سے برآمد شدہ چرس سیل کرکے کیس پراپرٹی کے طور پر مال خانے میں رکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے جب کیس پراپرٹی کھولی گئیں تو اندر سے چرس کی جگہ کھجوریں ملیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر تھانے کے عملے نے کھجور کی جگہ چرس واپس رکھ دی۔

شرجیل کھرل اس کارروائی کو SSP آپریشن اور انویسٹی گیشن کی سرزنش قرار دیتے ہوئے SSP اسدرضا SPزاہدہ پروین کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل ایک ہی نوعیت کی وارداتوں پر سینئر پولیس افسران کی ملی بھگت کی تحقیقات بھی شروع کرنے کا حکم دیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔منگھوپیر روڈ، بڑا بورڈ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

ایف آئی آر نمبر 336/2022 پاک کالونی تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ،مقدمے میں قتل، لوٹ مار ، پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں‌، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مقتول شہری شکیل اپنے ساتھی فرید کے ہمراہ بینک سے چار لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا،

اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

مقدمہ میں لکھا ہے کہ بڑا بورڈ کے قریب ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شکیل الدین کو قتل کر دیا، فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود شاہین فورس کے تین اہلکار پہنچ گئے،پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تو ملزمان نے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،

متن میں لکھا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار نہال الدین بھی زخمی ہوا جو بعد میں چل بسا،ملزمان فائرنگ کرکےئ دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہوگئے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے سات اور تیس بور پستول کی گولیوں کے پانچ خول ملے،

Shares: