پیرمحل : پٹرولنگ پولیس کا مورال بہت بلند ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

باغی ٹی وی ، پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کا مورال بہت بلند ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مہر محمد سعید سیال ۔
تفصیلات کے مطابق: گزشتہ ہفتے چک نمبر 728 گ ب میں مسلح ڈاکوؤں کو بڑی جواں مردی سے گرفتار کروانے میں پیش پیش پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پی مہر محمد سعید سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ 728 گ ب کا واقعہ اسی سلسلے کا ایک زندہ ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں جان بھی چلی جائے تو سودا گھاٹے کا نہیں ۔ 728 گ ب کے واقعہ کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی طرف سے جو ہماری حوصلہ افزائی کی گئی اس سے پٹرولنگ پولیس کا مورال مزید بلند ہوا ہے اور وہ نئے جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی فیصل آباد پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال کی سربراہی میں ہم ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہر ممبر کا نام لے لے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave a reply