ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

0
38

نیویارک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) ‘B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کرتے۔

فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالی دباؤ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، بگڑتے مالی حالات پالیسی کے خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔

واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔

Leave a reply