خیبر: سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیم کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ضلع خیبر کے افغان بارڈر کیساتھ کاروائی ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

تفصیلات کے مطابق آج کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کے افسران کو ایک معتبر زرائع سےاطلاع ملی کہ دہشتگردوں کا ایک منظم گروہ علاقہ جمرود ضلع خیبر افغان بارڈر کے حدود میں دھشتگردی کی بڑی کاروائی کیلیے اکر موجود ہے ۔ اطلا ع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیموں نے تیاری کرکے مذکورہ دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطرمذکورہ بالا مقام کی طرف روانہ ہوئے۔

سی ٹی ڈی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم علاقہ جمرود افغان بارڈر کے پاس پہنچتے ہی دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ اسپیشل ٹیم کےجوانوں نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے اپنی حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ سی ٹی ڈی جوانوں اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن 03 دہشتگرد ہلاک شدہ پائے گئے۔ہلاک دہشتگردوں کی پہچان اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشت گرد کی پہچان کی جارہی ہے ۔

دہشتگردوں کے قبضے سے 03 کلاشنکوف ، 12 میگزین،02 ہینڈ گرنیڈ، 03 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس برآمد ہوئےجبکہ 3/2 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Shares: