ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )باغی ٹی وی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن،محلہ شاہ مبین میں عملہ صافائی پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق 13فروری 2023 کو باغی ٹی وی نے ایک خبر شائع کی تھی اس خبر کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ہیں ،ٹھٹھہ شہر کے گلی محلے کچرے اور سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکے ہیں، شاہ مبین محلہ کے راستے گندے پانیکیلئے کوئی نکاسی نہیں ہے ،پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے ،پانی کی وجہ سے مکانات بھی مخدوش ہونے لگے جو کہ کسی بھی وقت گرسکتے ہیں ،جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جانے کا خدشہ الگ سے ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا یا نشیبی علاقہ میں کوئی مکان گرگیا،اس کے نتیجے میں کوئی انسانی جان ضائع ہوگئی کیونکہ ہونے والے نقصان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کاکوئی تعلق یاواسطہ نہیں کیونکہ نقصان عوام کا ہونا ہے .


اس خبرپر آج ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے نوٹس لیا اور صفائی کا عملہ شاہ مبین محلہ پہنچا اور راستہ صاف کیا ،ڈپٹی کمشنرکے اس اقدام پر ٹھٹھہ کی عوام نےان کا شکریہ ادا کیااس کے علاوہ عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی نے ڈی سی ٹھٹھہ کا بروقت ان کی خبر نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنرکے اس اقدام پر ٹھٹھہ کی عوام نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-

Shares: