خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

0
39
peshawar hihcourt

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی انتخابات کے سلسلے میں گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

باغی ٹی وی: 90 روز میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،شوکت یوسفزئی،شاہ فرمان اور عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ 2 دن کا وقت دیتے ہیں جس نے جواب جمع کرنا ہے کرلیں، جو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ہم کیس کو سنیں گے۔

تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب کیا تھا،جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کاجواب آیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر سے فوری رابطہ کیا،اس وقت مانسہرہ میں تھا گورنر گزشتہ رات پہنچے 2 دن میں جواب جمع کرا دیں گے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے، ہم درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل شمائل بٹ نے دلائل میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی نہیں کرسکتا-

آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

جس پر عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے صرف جواب سے متعلق آگاہ کیا ہےایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی کرسکتا ہے یا نہیں،اس کو ہم دیکھ لیں گے۔

عدالت نے کہا کہ جواب کے لیے مزید 2 دن دیتے ہیں گورنر دو دن میں جواب جمع کرائیں پیر کے روز اس کیس کو سنیں گے بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختو نخوا میں الیکشن سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیادرخواست گزار کے وکیل نے بتایا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات کیلئے تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے اور اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ قانون کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو تو پھر کیا ہو گا؟-

معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

Leave a reply