باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شہری انتظامیہ نے اکبر بازار سے متصل نکاسی آب کا نظام درست کرنے کی خاطر نکالے گئے کھڈے پر مشینری تعینات کر دی تاکہ جلد از جلد فالتو پانی کا اخراج یقینی بناکر نکاسی آب کے نظام درست کیا جا سکے اور اس کھڈے کو پُر کیا جائے تاکہ نہ صرف ٹریفک کا بہاو یقینی ہو بلکہ گہرے کھڈے میں انجان افراد کے گرنے کا خوف بھی اپنے انجام کو پہنچے
اس سلسلے میں نہ صرف مشینری وہاں پہنچا دی گئی ہے بلکہ کھڈے کے اردگرد ریفلکٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ انجان افراد اس کھڈے سے دور رہیں
یاد رہے کہ اس سے قبل نمائندہ باغی ٹی وی نے ڈپٹی کمشنر کو اس صورتحال بارے آگاہ کیا تھا کہ زیادہ ٹریفک والی اس جگہ پر اس کھڈے نے نہ صرف ٹریف کے بہاو کو متاثر کر رکھا ہے بلکہ کسی حادثے کا بھی خطرہ ہے اور دو ہی دن بعد اسی کھڈے میں رات کے اندھیرے میں دو موٹرسائیکل سوار گر گئے تھے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا تھا
اسی بات کو بنیاد بنا کر باغی ٹی وی نے مقامی انتظامیہ کو پھر سے توجہ دلائی
جس پر ایکشن لیا گیا اور گہرے کھڈے کے ارد گرد سے کافی مقدار میں مٹی ہٹائی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور مطلوبہ مشینری کو وہاں پہنچایا گیا تاکہ رکے پانے کے مسئلے کو حل کر کے عوام کو اس تکلیف سے نکالا جا سکے