اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف شہر میں مین ہولز کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرانے کا کام شروع کروا دیا ، شہریوں نے باغی ٹی وی کو عوام کی آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا کہا کہ واقعی باغی ٹی وی شہریوں کی آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں مین گٹروں کے ڈھکن غائب اور ناقص ہونے کی صورت میں آئے روز حادثات معمول بن چکے تھے گزشتہ دنوں بھی کھلے گٹر میں معصوم بچی گر گئی باغی ٹی وی میں خبر شائع ہونے پر کمشنر بہاول پور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کو گٹروں پر ڈھکن لگوانے سمیت ٹوٹے ہوئے گٹروں کی مرمت کے احکامات صادر کر دیے میونسپل کمیٹی اوچ شریف نے کمشنر بہاول پور کے احکامات پر عملدرآمد ہوتے ہوئے گزشتہ روز گٹروں کی مرمت سمیت ڈھکن لگا دئیے ۔

یادرہےکہ کمشنر بہاول پور نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسروں کو اوچ شریف شہر کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل،نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لائے ۔شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں۔

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ اوچ شریف شہراولیائکے شہریوں کو صفائی،سیوریج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آنی چاٹ۔شہر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہو، اہم شاہراہیں صاف ہوں۔

اوچ شریف کے شہریوں نے باغی ٹی وی کو عوام کی آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا شہریوں محمد علی محمد دین محمد صادق خلیل احمد سمیت دیگر نے کہا کہ واقعی باغی ٹی وی شہریوں کی آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

Shares: