ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا

0
149

کراچی: ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

باغی ٹی وی : کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے جہاں عام شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے تاہم اب ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

چلتی گاڑی میں تین مسافروں نے خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

عنایت خان نے انسٹا اسٹوری پر اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا-

عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں-

چین : شدید دھند کے باعث سینکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ملزم نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ بھائی کے مطابق اسکی بہن ڈیوٹی سے واپس گھر جارہی تھی۔ لڑکی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022 میں اب تک102 شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد64 تھی، سال2020 میں مزاحمت پر56 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال2019 میں44،2018 میں54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سال2017میں54 اور 2016 میں 73 افراد ڈکیتیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

Leave a reply