اداکارہ جن کی 3 انسٹا پوسٹس پر 1 کروڑ فالوورز

0
54

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور چند ہی روز میں انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی :انجلینا جولی واحد ایسی اسٹار ہیں 24 گھنٹوں کے دوران جن کے فالوورز کی تعداد 72لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور اب تک صرف 3 پوسٹ شئیر کی ہیں اور ان کے فالورز 10 ملین تک پہنچ چکے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے اب تک 3 پوسٹ شئیر کی ہیں جس میں دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان پناہ گزینوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے پہلی پوسٹ میں ایک افغان بچی کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط شئیر کیا تھاانہوں نے اپنی پہلی پوسٹس میں افغانستان کی صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے انہوں نے یہ پیغام دیا کہ یہ خط افغانستان سے ایک لڑکی نے انہیں بھیجا ہے۔ان کے مطابق ’اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرنے سے کترا رہے ہیں، اسی لیے میں انسٹاگرام پر آئیں ہوں تاکہ ان تمام افراد کی آواز بن سکوں۔

فاطمہ بھٹو انجلینا جولی پر برس پڑیں

انجلینا جولی نے افغان لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے خط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے سے متعلق باتیں لکھی ہوئی تھیں۔دوسری پوسٹ میں انہوں نے مہاجرین کی تفصیلات شیئرکیں اور اس بات پر غور کرنے کی تلقین کی کہ دنیا کے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق پانچ ممالک میں سے ہے جن میں شام، وینزویلا، افغانستان، سوڈان اور میانمار شامل ہیں۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل بنانے کے بعد انہوں نے صرف تین اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ باڈرز، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور این اے اے سی پی نامی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کو فالو کیا ہے۔ا

انجلینا جولی نے اپنا تعارف ایک ماں، فلم بنانے والی اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کے طور پر کرایا ہے اس سے قبل انجلینا جولی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود نہیں تھیں البتہ ان کے فینز نے ان کے اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے-

امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں انجلینا جولی

Leave a reply