کراچی : مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھاہے۔

ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔

 

https://www.instagram.com/p/B-j7O78ndFG/

اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےبچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت حیدرآبادی کرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی (دکن) کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔

ثنا جاوید نے لکھا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسش بچی تھی۔انہوں نے لکھا کہ میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اُتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اُداس ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو اُن کی گود کو یاد کرکے اُداس ہوجاتی ہوں۔ثنا جاوید نے لکھا کہ آئیے ہم بھی اپنی ماؤں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا۔

ثنا جاوید نے مزید لکھا کہ ہماری مائیں لاکھوں کروڑوں سال صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی گُزاریں۔ثنا جاوید کی اس پوسٹ پر منیبہ مزاری نے ‘گڑیا’ کہتے ہوئے تعریف کی جبکہ ثنا جاوید نے جوابی کمنٹس میں منیبہ مزاری کو ‘میری پیاری’ کہا۔

جبکہ اس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری لگ رہی ہو یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔

ذرائع کےمطابق اداکارہ ثنا جاوید کے بارے میں‌ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کھڑا دوپٹہ نظامی نوابی خاندان کا روایتی دلہن لباس ہے۔اس پر ثنا جاوید نے لکھا جی ہاں میں جانتی ہوں میرے ابو کا تعلق نواب خاندان سے ہے اور ہم حیدرآبادی ہیں۔

Shares: