بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ایک معروف ڈائریکٹر نے انہیں رات کے وقت ہوٹل بلانے کی پیشکش کی تھی۔
اپاسنا سنگھ نے بتایا کہ ” انیل کپور کے مدمقابل ایک فلم کے لیے سائن کی گئی تھی اور ہمیشہ ان کے دفتر اپنے ساتھ کسی نہ کسی کو لے کر جاتی تھی، چاہے وہ میری والدہ ہوں یا بہن، لیکن ایک دن انہوں نے مجھے کہا کہ اکیلے دفتر آؤ۔” انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بات ان کے لیے غیر معمولی تھی اور انہیں سمجھ نہیں آیا تھا کہ ایسا کیوں کہا گیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک دن رات تقریباً 11:30 بجے اس ڈائریکٹر کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ "ہوٹل آ جاؤ، وہاں ’سٹنگ‘ ہے تو آ جاؤ۔” اپاسنا سنگھ نے ان سے پوچھا کہ "کہانی کل سن لوں گی تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟” اس پر ڈائریکٹر نے جواب دیا، "تمہیں ’سٹنگ‘ کا مطلب نہیں سمجھ آیا۔”
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے اپاسنا سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ بات سن کر شدید غصہ آیا اور وہ رات بھر نیند نہیں سکی۔ اگلے دن وہ باندرہ کے دفتر پہنچیں اور وہاں ڈائریکٹر کے سامنے 3 سے 4 منٹ تک پنجابی میں گالیاں دیں اور غصے میں آ کر زور زور سے چلاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس کے بعد میں دفتر سے باہر نکلی اور باندرہ کی فٹ پاتھ پر روتے ہوئے چلنے لگی، اور مجھے وہ دن یاد آ رہے تھے جب میں نے سب کو بتایا تھا کہ میں انیل کپور کے مدمقابل فلم سائن کر چکی ہوں اور اب میں اسٹار بن جاؤں گی۔”
اپاسنا سنگھ نے اس واقعے کے بعد ایک ہفتہ تک کمرے میں بند رہ کر اس بات پر غور کیا کہ وہ اس معاملے کے بارے میں دوسروں کو کیا بتائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ انہیں بہت مضبوط بنا گیا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ڈائریکٹر نے انہیں پیغام بھیجا کہ "تم نہیں تو اور لوگ موجود ہیں۔” اس پیغام کو سن کر انہیں مزید تکلیف پہنچی، لیکن وہ اس بات کو اپنے دل سے لگا کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کی جانب سے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ہیما کمیٹی کی رپورٹ نے کافی ہلچل مچائی تھی۔ ان واقعات کے بارے میں بات کرنے والے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور یہ انڈسٹری میں اہم مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر بات کرنا بھارتی فلم انڈسٹری میں اب ایک معمول بن چکا ہے۔ اگرچہ کچھ افراد ان مسائل کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انڈسٹری میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی کمی دکھائی دیتی ہے۔
اداکاراؤں کے خلاف ہراسانی کے معاملے میں بڑھتے ہوئے واقعات نے بالی وڈ کو ایک مشکل مقام پر لا کھڑا کیا ہے، جہاں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے نہ صرف حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے بلکہ انڈسٹری کے اندر بھی اس طرح کے رویوں کے خلاف ایک مضبوط اور باضابطہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
نیلم منیر نے لمبا ہاتھ مارا ،اداکارہ کی شادی پر صارفین کے تبصرے
فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی شام کے نئے رہنماؤں سے ملاقات