بالی وڈ کے سئینئر اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصرف ہیں اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ویوان کی کچھ روز سے طبیعت اچھی نہیں تھی جبکہ ان میں کوویڈ19 کی نشانیاں بھی موجود تھیں۔

تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کوویڈ19 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اپنے ایک پیغام میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سے کیرئیر کی شروعات کرنے والے ویوان نے خود کو کورونا وائرس ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے اور قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، ایشوریہ رائے بچن ، ارادھیا بچن ،ملائکہ اروڑا، ارجن کپور ، آفتاب دسیوانی، انجیلینا دیش مُکھ وغیرہ شامل ہیں جبکہ بھارتی معروف شاعر راحت اندوروی اور دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں-

Shares: