مزید دیکھیں

مقبول

کتابوں کا عالمی دن، تحریر: راحین راجپوت

ایسے لوگوں کا ظرف کیا ہوگا ، جن کے گھر...

جیب میں بم رکھ دیا،ڈکیتی کے بعد واپس چھوڑ آؤ،شہری نے ڈاکو کی بات مان لی

لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں...

بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے سےدہشتگردی کروا سکتا،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...

میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم...

ماضی کی معروف اداکارہ شمیم آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آراکو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے-

باغی ٹی وی :شمیم آرا 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہوئیں خطے کی تقسیم کے بعد أنے خاندان سمیت کراچی منتقل ہو گئیں تھیں ان کا اصل نام پتلی بائی تھاشوبز کی دنیا میں آنے کے بعد نام تبدیل کر کے شمیم آرا کر دیا گیا تھا۔

ان کے کرئیر کی پہلی فلم ’کنواری بیوہ تھی‘ جسے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکی البتہ لوگوں نے ایک نئی اداکارہ کے طور پر انہیں قبول کر لیا تھا-اس کے بعد انہیں مختلف قسم کے کردار ملتے رہے۔

1960 میں شمیم آرا نے فلم ’سہیلی‘ میں نگار ایوارڈ حاصل کر کے اپنی نہترین اداکاری صلاحیتوں کومنوالیا۔ اس کے بعد انہوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم ’نائلہ‘ بھی شامل ہے وحید مراد کے ساتھ ان کی جوڑی کوبے حد پسند کیا گیا۔

شمیم آرا کی مقبول فلموں میں دیوداس، صاعقہ، لاکھوں میں ایک، انارکلی، چنگاری، فرنگی، دوراہا، منڈا بگڑا جائے اور دیگر شامل ہیں۔

1989 میں آنے والی پنجابی فلم ’تیس مار خان‘ شمیم آرا کی بطور اداکارہ آخر فلم تھی جس کے بعد انھوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ اور بطور ہدایتکارہ جیو اور جینے دو، پلے بوائے، مس ہانگ کانگ اورمس کولمبو جیسی فلمیں بنائیں۔

انھیں پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے لیے بھی تین نگار ایوارڈ اپنے نام کئے-

شمیم آرا طویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 کو لندن میں 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں-