اداکار بننے کیلئےاب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے نادیہ خان

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا آپ کو کام زیادہ ملے گا۔

باغی ٹی وی : نادیہ خان نے حال ہی میں آن لائن شو’ٹو بی آنسٹ ‘ میں شرکت کی انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ عروہ حسین، عائشہ عمر، ارمینا رانا خان اورعمران خان کا نام لے کرنادیہ خان سے سوال پوچھا ان میں سے کس اداکارکو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟ نادیہ خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان میں سے کسے اداکاری چھوڑدینی چاہیے لیکن انہوں نے جواب دیا ’ضروری ہے اداکاری آتی ہو تو کام ملے گا؟‘

نادیہ خان نے موجودہ دورکے فنکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا آج کل اس سے اس چیز کا کیا تعلق ہے کہ اداکارڈرامے کررہے ہیں تو انہیں ایکٹنگ آنی چاہیے آپ کو سوشل میڈیا پرمشہور ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کےلاکھوں فالوورز ہونے چاہیئں آپ کوفالوورزخریدنے آنے چاہیئں آپ اچھے فالوورز خریدیں اور کسی کمپنی کو ماہانہ اس بات کے لیے ادائیگی کریں کہ آپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئیں۔

نادیہ خان نے موجودہ دورمیں اداکاری کو جج کرنے کا پیمانہ اچھی اداکاری کے بجائے سوشل میڈیا فالوورز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ٹی وی پر کام ملنے کا یہ پیمانہ (سوشل میڈیا پرمقبولیت) ہے ایکٹنگ کی کیا ضرورت ہے اسلئے میں کس کس کوکہوں کہ اداکاری چھوڑدو۔

پروگرام میں نادیہ خان نے پہلی بار اپنے بچوں اور والدین کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کا بچن پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گزرا، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی اور وہ پڑھائی میں اچھی نہیں تھیں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ان کے والد پاک فوج میں کرنل تھے جب کہ ان کے تین بچے ہیں جن میں سے سب سے بڑی بیٹی علیزے ہیں جن کی عمر 17 برس ہے۔

اداکارہ کے مطابق دوسرے نمبر پر ان کا بیٹا اذان ہے جن کی عمر 11 برس ہے جب کہ انہیں ایک سال کا بیٹا کیان بھی ہے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کو میڈیا سے دور رکھا ہوا ہےکیوںکہ وہ چہاتی ہیں کہ ان کے بچے پہلے تعلیم مکمل کرلیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی قانون دان بنیں جب کہ بیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکسپرٹ بنیں، تاہم انہوں نے تاحال تیسرے بچے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں ان کی برائی کرتی ہوں گی کیوںکہ یہ چیز خواتین کی فطرت میں شامل ہے۔

شو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ڈانس کرنا انہیں بہت پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایوارڈ شو یا دیگر ٹی وی شو میں ڈانس کریں۔

 

Comments are closed.