ملٹی ٹیلینٹڈ فنکار جنید خان نے ”جیم” کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا لیا ہے جنید خان نے اپنے پرستاروں سے یہ خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کے زریعے شئیر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیم صرف ان کے نام کا پہلا حرف نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ لفظ خود سے ہی بہت گہرے معنی رکھتا ہے ۔جنید خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں پروڈکشن ہائوس کی بنیاد رکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں اس سفر کا آغاز میں نے آج سے بیس برس قبل کیا تھا.
جیم کے بینر تلے اب تک ہم دو گانے ریلیز کر چکے ہیں.جنید نے مزید کہا کہ جیم ایک ایسی کمیونٹی ہے جو فن اور تخلیق ،اظہار اور اصلاح کے فروغ کے لئے ہے.
یاد رہے کہ جیند خان نے بطور گلوکار اپنا کیرئیر شروع کیا لیکن پھر انہیں اداکاری کی آفرز بھی آئیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی اور اب تک ان کے جتنے بھی ڈرامے آچکے ہیں شائقین نے ان کو بہت زیادہ پسند کیا ہے ان کی آن سکرین جوڑی حرا مانی کے ساتھ بہت زیاد سراہی جاتی ہے.جنید خاموش طبع ہیں اور صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیںجیند نے سجنیدہ کردار زیادہ کئے ہیں کامیڈی کردار میں ان کو اب تک نہ ہونے کے برابر ہی دیکھا گیا ہے .جنید خان پشاور زلمی کے لئے بھی اینتھم گا چکے ہیں ان کا یہ انتھم خاصا مقبول ہوا تھا. جنید نے بڑی سکرین پر بھی قسمت آزمائی تھی ”کہے دل جدھر” فلم میں منشا پاشا کے ساتھ کام کیا .