اداکار یاسر حسین اور اور داکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں پاکستانیوں نے مشرقی روایات کے منافی قرار دے دیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نےشرکت کی اس موقع پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں ہے

لکس سٹائل ایوارڈ شو میں اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو سب کےسامنے پروپوز کیا جس کے جواب میں اقرا نے اس پرپوزل کو قبول کرلیا اور یاسر حسین نے انگوٹھی پہنا کر سرعام لپٹ کر اقرا سے بوس و کنار شروع کر دی. دوںوں اداکاروں کے اس رویے پر سوشل میڈیا میں کافی بحث چھڑ گئی ،

سوشل میڈیا پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سر عام اس قسم کا بوس کنار کرنا معوب سمجھا جاتا ہے اور ایسا شوبز اہلکار بھی نہیں کرتے تھے.اسی وجہ سے دوںوں اداکاروں پر تنقید کی جا رہی ہے.اور اسے مشرقی روایات کے منافی سمجھا جاتاہے .اگرچہ یاسر او اقرا کے عمل کا دفاع کرنے والے بھی موجود ہیں اور وہ اس فعل کو دونوں کا ذاتی عمل قرار دے رہے ہیں.لیکن اکثر لوگوں کہا کہ اگر دونوں میاں بیوی بھی ہوں تب بھی سر عام سب کے سامنے اس طرح بوس و کنار کرنا مناسب نہیں اور ہماریے اقدار اورروایات اس کی اجازت نہیں دیتیں.یہ صرف مغربی کلچر ہے ہمارا معاشرہ اس کا متحمل نہیں‌ہو سکتاا.

Shares: