آج تمام دنیا کی سلیبرٹیز انسٹاگرام پر موجود ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے وہ اپنے مداحوں سے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں.ہمارے ہاں سینئر شوبز سلیبرٹیز کم ہی سوشل میڈیا پر ہیں اگر کوئی ہے بھی تو فیس بک پر، انسٹاگرام ہر کم ہی ہیں. لیکن آہستہ آہستہ کرکے سلیبرٹیز اب انسٹاگرام پر آرہی ہیں اداکارہ انجمن کا شمار بھی انہی میں ہوتا ہے جنہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کیاہے. جی ہاں پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ انجمن بھی انسٹاگرام پر آگئی ہیں انہوں نے حال ہی میں‌اپنا انسٹاگرام اکائونٹ بنایا ہےاب انجمن کے پرستار ان کو باقاعدگی سے دیکھ سکا کریں گے.انجمن نے اکائونٹ پر ابھی صرف چھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں.انجمن نے حال ہی میں سلطان راہی کی قبر پر ھاضری دی تھی اس دوران بنی ہوئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام کا استعمال شروع کیا ہے.

اس حوالے سے انجمن کہتی ہیں کہ مجھے بہت عرصے سے دوست احباب کہہ رہے تھے کہ میں اکائونٹ بنائوں اور اپنے پرستاروں کے ساتھ وہاں بات چیت کیا کروں اپنی سرگرمیاں شئیر کروں.انجمن جو فلموں سے دور دکھائی دیتی ہیں وہ ہمیں‌ نہ بڑی سکرین پر نظر آرہی ہیں نہ ہی چھوٹی سکرین پر. اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن کوئی ان کی پسند کا کام انہیں مل رہا. یاد رہے کہ انجمن نے نوے کی دہائی کے آخر میں چند فلموں میں‌کام کیا اس کے بعد سے آج تک وہ کسی فلم میں‌نظر نہیں‌ آئیں.

Shares: