پاکستان کی اسی اور نوے کی دہائی کی معروف اور نامور اداکارہ انجمن نے گذشتہ سال وسیم علی عرف لکی علی سے شادی کی تھی لہذا اب ان کی طلاق کی خبر سامنے آئی ہے تاہم اداکارہ نے انجمن نے اس خبر کی تردید کر دی ہے
و سیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن شاہین سے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے
لکی علی نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا

جبکہ دوسری جانب اداکارہ انجمن نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے
یاد رہے انہوں نے 17 جون 2019 کو خفیہ طور پرشادی کی تھیجس میں فیملی ممبران اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی انجمن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں متعدد پلاٹس دیئے ہیں
انجمن ياد رہے کہ انجمن انیس سو اسی اور نوے کی دہائی کی معروف اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم شیر خان ، چن وریام، وعدے کی زنجیر اور جی دار سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی
یہ اداکارہ انجمن کی دوسری شادی تھی جبکہ ان کے پہلے خاوند مبین ملک سے ان کے تین بچے ہیں







