پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا.
آرمینا خان کا کہنا تھا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا گرفتار نہ ہوجائیں کہ ان کو اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔
اداکارہ ارمینا نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو اب بھی امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟
https://www.instagram.com/p/B1FFs-AjPAs/?igshid=ma671opupbrr
اداکارہ ارمینا نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا ہے اور فروغ دے رہی ہیں، اور پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنایا۔
واضح رہے پریانکا چوپڑا نے بھارت اور پاکستان کے اختلافات پر جنگ کو فروغ دیتے ہوئے "جے ہند” کا ٹویٹ کیا تھا جس پر ارمینا نے ان سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے.