![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/meera01.jpg)
اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی لاہور میں جائیداد پر دھوکہ دہی سے ملزم شاہد محمود نے قبضہ کر لیا ہے،اداکارہ میرا نے قبضہ چھڑوانے کے لئے تمام تر قانونی پہلو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خاندانی پراپرٹی ہے جس پر دھوکہ دہی سے قبضہ کیا گیا ہم کسی صورت اس پراپرٹی پر قبضہ قائم نہیں رینے دیں گے بلکہ اس سے واگزار کروائیں گے
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے جبکہ کیس عدالت میں بھی زیر سماعت ہے، اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم شاہد محمود اتنا شاطر ہے کہ اس نے سب کام جعلی کروائے اور عدالت میں بھی جعلی ڈاکو منٹس پیش کر دیئے، اسی طرح اس نے جعلی ڈاکومنٹ بنا کر ہماری جائیداد پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی، ملزم شاہد محمود نے ہمارے آدمیوں پر تشدد بھی کیا لیکن کسی نے کوئی کاروائی نہیں کی تا ہم اب فیصلہ کر لیا ہے کہ میں ہر حد تک جاؤں گی اور اپنی خاندانی جائیداد گھر جہاں ہمارا بچپن گزرا اور ہماری یادیں اس سے وابستہ ہیں اسکو واگزار کرواؤں گی
اطلاعات کے مطابق ملزم شاہد محمود کے خلاف نہ صرف لاہور بلکہ فیصل آباد کے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزم پر دھوکہ دہی کے مقدمات ہے اور شاہد محمود پیشہ ور دھوکہ دینے والا ہے . پیپلز کالونی تھانہ فیصل آباد ،کوتوالی تھانہ، سول لائن میں تین الگ الگ مقدمات قائم ہوئے ہیں، لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ ٹو میں دفعہ 448،ت پ،506 ،380 کے تحت مقدمہ نمبر 1153/ 21 درج ہے .دوسرا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں دفعہ 406 کے تحت درج ہے، تھانہ غالب مارکیٹ میں ایک اور ایف آئی آر بھی درج ہے
اداکارہ میرا کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی سے سارا کام کیا اور کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کی، عدالت میں کیس زیر سماعت ہے،ملزم نے مبینہ طور پر غلط اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کی ہیں، مبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم نے زمین کی رقم کی ادائیگی کے بغیر ہی رشوت دے کر جعلی ڈاکومنٹ بنوائے، اور انہیں عدالت پیش کیا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ اس نے 3 کروڑ کی ادائیگی 22 اگست کو کیش کی صورت میں شفقت زہرا بخاری کو کی ہے لیکن دوسری جانب باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ملزم 20 اگست کو پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو چکا تھا اور بیس اگست کو بیرون ملک روانہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے شفقت زہرا بخاری کو کسی قسم کی نقد ادائیگی نہیں کی
مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے
مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی
کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا
مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ
مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی
مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل
اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں