پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل نے ایک سادہ سی تقریب میں منگنی کرلی جس میں صرف چند دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی-

باغی ٹی وی: ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے اپنے گھر میں منعقد ایک تقریب میں منگنی کر لی منگنی کی تقریب میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

رواں برس مقبول ترین اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنائی ان کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

رحمت اجمل کی بہن نے اداکارہ کے ساتھ منگنی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری بہن کی منگنی-

پاکستانی ماڈل کے منگیتر کا نام طیب سلیم ہے اور دونوں شادی کب کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

رحمت اجمل نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی 2 میوزک ویڈیوز ’دل لگائیں’ اور ‘دل کی خیر میں اداکاری کی علاوہ ازیں انہوں نے رواں برس مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ڈرامے میں مہوش (عائزہ خان) کی دوست عائشہ کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی وہ ایک آن لائن کلاتھنگ اینڈ ڈیکور اسٹور رہسٹور (Rehstore) کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

Shares: