معروف اداکارہ صبا قمر طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی طبیعت خراب دکھائی دیتی ہے اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ مجھے بیمار ہونا بالکل پسند نہیں ہے ،بیمار ہو نے سے سخت نفرت ہے ۔

Shares: