اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچے بیرون ملک لے جانے میں ملوث ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
اداکارہ صوفیہ مرزا نے جسٹس شہرام سرور چوہدری پر اعتراض اٹھا دیا ، جسٹس شہرام سرور چوہدری پر اداکارہ صوفیہ مرزا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں وکیل رہ چکے ہیں،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمہ صدف ناز کی درخواست پر سماعت کی ،اداکارہ صوفیہ مرزا بھی اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ،درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کا نام بے بنیاد الزام لگا کر مقدمہ میں شامل کیا گیا،درخواست گزار کا مدعیہ کے بچیوں کو بیرون ملک لے جانے میں کوئی کردار نہیں، مقدمہ 2021 میں درج کیا گیا،عدالت درخواست گزار کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے،
ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی