ممبئی میں پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا. بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا لیکن سوناکشی گھر پر موجود نہیں تھی تاہم پولیس ان سے تفتیش نہ کر سکی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ برس اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ تمام تر معاہدوں کے باوجود سوناکشی نے دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کی جس کی وجہ سے شو کی انتظامیہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب سوناکشی سنہا کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھوکہ دہی کے حوالے سے سوناکشی سنہا پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان میں سناکشی ملوث ہی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور ان پر بے بنیاد الزام لگائے جا رہے ہیں۔