منگل کے روز معروف اداکارہ اور پولیس آفیسر صبا سحر کو کام پرجاتے ہوئے کابل میں گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پی ڈی 8 میں کارتینو کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ دفتر جارہی تھی۔
اداکارہ و پولیس آفیدر کے لواحقین نے بتایا کہ ان کا گارڈ اور ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹویٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انسانی حقوق کے محافظوں ، سیاسی کارکنوں ، صحافیوں اور فلمی اداکاروں پر حملوں اور قتل کی کوششوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان حملوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور قصورواروں کو سزا دی جانی چاہیئے۔ تنظیم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکام کو خطرے میں ہر ایک کی حفاظت کرنی چاہئے۔
سحر سن 1975 میں کابل میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ایک فعال پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ، وہ ایک فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کی پہلی فلم "دی لاء” 2004 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے کافی کامیابی حاصل کی تھی-