پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ و پروڈیوسر گل رعنا کا کہنا ہے کہ اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی-

باغی ٹی وی : ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گل رعنا کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ باقاعدہ سوچ کر نہیں بنی تھیں بلکہ وقت نے بنا دیا کیوںکہ وہ تو بطور پروڈیوسر ڈراموں میں کام کرتی تھیں لیکن اداکار و پروڈیوسر محمد احمد نے اصرار کرکے انہیں اداکاری کرنے پر مجبور کیا اور قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ اداکاری ہی کرتی رہی۔

گل رعنا نے سیاست میں انٹری سے متعلق سوال پر کہا کہ سیاست میں میرے آنے کا واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ ایک روز مجھے قیصر نظامانی کی کال موصول ہوئی انہوں نے بتایا کہ کلچرل ونگ ٹیم کی تشکیل نو ہو رہی ہے کیا اس میں نام دے دوں جس پر میں نے فوری پر طور پر رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد سیاسی سفر شروع ہوا تو ہم آگے بڑھتے گئے۔

سینئیر اداکارہ نے کہا کہ میرا تعلق سیاست سے ہے تو مزید سفر بھی اسی جانب جاری رہے گا میں 2018 کا الیکشن بھی لڑ چکی ہوں اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی ہی ہے اور اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کو ہمیشہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنا چاہیے اور اگر میں اسمبلی میں جانے لگی تو پھر اداکاری کرنا مشکل ہوگا لیکن میں تھیٹر پھر بھی کروں گی کیوںکہ مجھے تھیٹر کرنا بہت پسند ہیں۔

واضح رہے کہ مجھے خدا پر یقین ہے،پیار کے صدقے، فریاد، رقص بسمل، ڈنک جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی گل رعنا نے چند سال قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال زرداری کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی تھی۔

Shares: