سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت سمیٹنے والی عائشہ نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ” دل یہ پکارے آجا ” پر ڈانس کسی تیاری کے ساتھ نہیں کیا تھا. میری دوست کی شادی تھی بس وہاں تقریب میںیہ گانا چلایا گیا اور مجھ سے فرمائش کی گئی کہ ڈانس کریں تو میں نے بغیر تیاری کے ڈانس کیا. عائشہ نے کہا کہ میری ڈانس وڈیو اتنی وائرل ہو جائے گی مجھے اندازہ نہیں تھا. میری ڈانس وڈیو جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تو میرے والدین سمیت میں نے دیکھی . میرے والدین نے مجھے سپورٹ کیا ہے لیکن ہمارے کچھ رشتہ دار ناراض ہوئے ہیں لیکن اگر میرے والدین میرے ساتھ ہیں تو مجھے کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں ہے. عائشہ نے مزید کہا کہ مجھے اداکاری کرنے
کا بہت زیادہ شوق ہے اب جب میری وڈیو مشہور ہو گئی ہے تو میں چاہوں گی کہ مجھے اداکاری کرنے کا موقع دیا جائے. انہوں نے کہا کہ میری وڈیو وائرل ہونے کے بعد میرے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی عزت دیدی ہے اب میں چاہتی ہوں کہ میں اپنا کیرئیر بنائوں .