پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنی لگتی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ ان کے کسی آنے والے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے اس ویڈیو میں عدنان صدیقی ساتھی اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنی لگتی ہے۔

عدنان صدیقی نے اداکاروں کی مشکل زندگی کے بارے میں لکھا کہ ’شوٹنگز بہت کٹھن ہوتی ہیں، سخت روشنی ہوتی ہے، بہت ساری نظریں آپ پر ہوتی ہیں، ٹیکس، ری ٹیکس اور میرے جیسے بد مزاج ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ موڈی چائلڈ ایکٹرز، چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کے لیے پریشان ہدایتکار اور کنجوس پروڈیوسرز اور بہت کچھ ہے جس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ لہٰذا، سیٹ پر تھوڑی تفریح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ سارا کام اور کوئی ڈرامہ عدنان کو ایک سُست لڑکا نہیں بناتا۔

آخر میں انہوں نے مبہم انداز میں لکھا کہ اب یہ راز بھی فاش ہوگیا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامے یا سیریز میں اس نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت…

Shares: