عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے میں کرپشن کیس، عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے میں کرپشن کیس، عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے کی مبینہ خردبرد رپورٹس منظر عام پر لانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،جواب داخل نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے پنجاب حکومت ، رجسٹرار ہائیکورٹ اورنیب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔منصوبہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔آئی ٹی بورڈ کے سابق سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فرانزک آڈٹ رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی۔ ناقص کیس مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بے ضابطگیوں کی رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم دے۔

Comments are closed.