کورٹ میرج کرنیوالے جوڑے کو قتل کی دھمکی،عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم

0
37
sindh highcourt

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو کورٹ میرج کرنے والے جوڑے رضوانہ پروین اور زین العابدین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے

دونوں میاں بیوی نے لیاقت علی خاں گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دونوں میاں بیوی کی طرف سے داخل کی گئی پٹیشن کی سماعت کے بعد جاری کیا۔لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی رضامندی اور خوشی سے مورخہ16 فروری 2022 کورٹ میرج کے تحت شادی کی ہے۔ دونوں کی فیملی اس شادی سے ناخوش ہیں اور دونوں کو تلاش کررہے اور کاروکاری قرار دیکر جان سے مارنا چاہتے ہیں۔دونوں میاں بیوی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوے شریعت محمدی کے تحت نکاح کیا ہے۔ دونو ں کی فیملی کی ایماء تھانہ سرجانی ٹاؤن اور تھانہ سچل کی پولیس ہراساں کررہی ہے ۔

جسٹس آ فتاب احمد گورڑ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ او سچل، ایس ایچ او سرجانی کو 6.12.2022 تک نوٹس جاری کرتے ہوے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے ایس ایچ او سرجانی اور ایس ایچ او سچل کو دونوں میاں بیوی کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے آئندہ سماعت پر عدالت میں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی۔

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

Leave a reply