سندھ ہائی کورٹ میں 20 کروڑ بھتہ لینے والے کیس کی سماعت ہوئی ہے.
آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سرمد صدیقی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے،عدالت نے ملزم سرمد صدیقی کی ضمانت میں توثیق کردی ہے، عدالت نے ملزم سرمد صدیقی کو فری پورٹ پلازہ کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے، اگرملزم فری پورٹ پلازہ گیا توگرفتاری کا حکم دیں گے.
سرمد صدیقی پرتاجریوسف چشتی نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے.
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سرمد صدیقی کے خلاف 16 مقدمات درج ہیں، ملزم کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس میں بھی نامزد رہا ہے.
وکیل سرمد صدیقی نے کہا کہ میرا موکل کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس میں بری ہوچکا ہے، میرے موکل کے خلاف پولیس اورمخالفین نے جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں، میرے موکل اورمخالفین کے درمیان فری پورٹ پلازہ سے متعلق تنازعہ ہے.