چند ماہ قبل مانسہرہ سے تعلق رکھنے سابق ایم پی اے و رہنماء جے یو ف مفتی کفایت اللہ نے بجی ٹی وی چینل میں ملکی مقدس اداروں سمیت پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس سے ملک کی عوام میں اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہوئی جسکی وجہ سے سابق ایم پی اے و رہنماء جے یو آئی (ف) کے خلاف کے تحت تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا بعدازاں دوران تفتیش کیس سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن کے حوالے کر دیا گیا ۔
جہاں ملزم مفتی کفایت اللہ کے خلاف دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار شدہ ملزم مفتی کفایت اللہ کو ہرپیور جیل سے حراست میں لے کر دہشگردی کی عدالت پیش کر کے سی ٹی ڈی نے پانچ روزہ ریمانڈ کی اسدعا کی تھی جس کے بعد عدالت نے مفتی کفایت اللہ کو پانچ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا جس پر دوران ریمانڈ تفتیش کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل روانہ کر دیا ۔
اسی دوران ملزم کفایت اللہ کی جانب سے درخواستِ ضمانت دی گئی گزشتہ روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت انکے وکلاء سید امجد شاہ ایڈووکیٹ بلال خان ایڈووکیٹ یاسر ایڈووکیٹ اور سمیع اللہ ایڈووکیٹ معزز عدالت نے میں پیش ہوئے جسکے بعد عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ کیس کا ٹرائل ہائیکورٹ منتقل کر دیا۔