اداکارہ میرا جو کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرا آج تک مانی ہی نہیں کہ ان کا نکاح عتیق الرحمان کے ساتھ کبھی ہوا تھا ان کے اس دعوے کو سیشن عدالت کی طرف سے جھوٹا قرار دیا جا چکا ہے۔ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اپیل دائر کرنے کے بعد میرا یا انکا وکیل ایک بار بھی عدالت کے بلانے پر حاضر نہیں ہوا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی دائرہ کردہ اپیل کو خارج کر دیا ہے۔فلمسٹار میرا کا کہنا ہے کہ عتیق الرحمان کے ساتھ ان کا نکاح بھی جھوٹا ہے اور جو تصاویر منظر عام پر لائی گئی ہیں وہ بھی جھوٹی ہیں۔یاد رہے کہ عتیق الرحمان نے میڈیا کے ساتھ میرا کے اور اپنے نکاح تک کی تصاویر شئیر کی تھیں
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا میرون رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور گلے میں پھولوں کا ہار ہے۔ہم آپ کو یاد دلاتے جائیں کہ سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اداکارہ ایسا ثبوت پیش نہ کرسکیں جس سے ثابت ہو کہ ان کا نکاح نہیں ہوا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نےفیصلے میں کہا تھا کہ میرا ایسے شواہد پیش نہیں کر سکیں جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں کی. دستاویزی شواہد نے بھی ثابت کیا کہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ شادی کی تھی یہاں تک کہ نکاح نامے پر میرا کے دستخط کو بھی میرا جھٹلا نہیں سکیں۔