عدالت نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

0
39

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کی تقاریر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے ہائیکورٹ کی مداخلت درست نہیں ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جب قانون میں متبادل طریقہ کار موجود ہو تو عدالت براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عوامی اہمیت کا مقدمہ نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر شہری عامرعزیز کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا کہ شریف برادران کی تقاریر ٹی وی پر دکھانے سے روکا جائے۔ درخواست میں نواز شریف، چیئرمین پیمرا، شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 5 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔

اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت ہر روز ہوگی، شاہدخاقان عباسی


درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، ان کی تقریر کے باعث ملکی اداروں کا وقار مجروح ہوا، لیگی قائد عدالت سے سزایافتہ مجرم ہیں میڈیا پر تقریر نہیں کرسکتے۔

شہری کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت نفرت آمیز تقریر پر نواز شریف پر پابندی عائد کرے، عدالت پیمرا کو پابند کرے کہ نواز شریف کی تقریر آئندہ ٹی وی چینل پر نشر نہ ہو۔

لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج


ادھر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مدعی بدر رشید سکنہ شاہدرہ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤں میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف جن کے کرپشن کے کئی کیسز عدالتوں میں زیر سماعت بھی ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بیماری کی وجہ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور حکومت نے مخالفت نہ کی،اب نواز شریف لندن میں علاج کروانے کی بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے ادارون کو بدنام کر رہا ہے،نواز شریف نے دو مختلف تقریروں میں ہمارے دشمن ملک انڈیا کی پالیسی کی تائید کی

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا مقصد پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنا ہے،نواز شریف نے اے پی سی اور دیگر پروگراموں سے خطاب کیا،ن لیگ کی سنٹرل ورکرکمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے نواز شریف کے بیان کی تائید کی،

Leave a reply