عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ہدایت جاری کردی

0
56

عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ہدایت جاری کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ انھیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر وہ تیس روز میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، سابق وزیراعظم جان بوجھ کر مفرور اور عدالت کو مطلوب ہیں، ان کا اخبارات میں اشتہار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کو اخبارات میں شائع کیا جائے جبکہ سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پر اشتہار دئیے جائیں۔بھی

عدالت نے حکم دیا کہ انگریزی اور اردو اخبارات میں نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار دیا جائے۔ جن اخبارات کی اشاعت برطانیہ سے ہوتی ہے، ان اخبارات میں بھی اسے شائع کیا جائے۔ نواز شریف کی طلبی اشتہار کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اشتہار کے بعد 30 روز تک نواز شریف کو پیش ہونے کا موقع ہوگا۔ اگر وہ مقررہ عرصہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار پائیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اشتہار کے اخراجات عدالت میں جمع کروائے

نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے لئے عدالت کی اداروں کی اہم ہدایات


واضح‌ رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف اثاثے ضبطگی معاملہ ، احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا

تحریری حکم میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم نواز شریف کے ریفرنس میں ظاہر شدہ اثاثے ضبط کئے جائیں ،چئیر مین ایس ای سی پی ، ڈپٹی کمشنر لاہور، شیخوہ پورہ ، راولپنڈی ، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے،ای ٹی او لاہور، اسلام آباد کو گاڑیاں ، نجی بنکوں کو بنک اکاونٹس قرق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ، بنک اکاونٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پش کی جائے ، احتساب عدالت کی عملدرآمد رپورٹ 13اکتوبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس قرقی میں شامل ہیں،نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے .حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شئیرز کے مالک ہے ،نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں ،غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہے ،

Leave a reply