عدالت پیشی کے موقع پر شہباز کا نواز سے رابطہ،کیا ہوئی گفتگو؟

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی شہبازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بیس منٹ تک نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی،شہبازشریف نے نوازشریف کو عدالتی فیصلے اور نیب کے رویے پر گفتگو کی گئی، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بھی نوازشریف سے گفتگو کروائی، حمزہ شہباز نے نوازشریف کی صحت کے متعلق بھی گفتگو کی،

نواز شریف نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی سربلندی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتارہوں گا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقابلہ ہمت و حوصلے سے کررہاہوں،

عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے نیب کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے تھے،

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جب سیل میں نماز پڑھتا ہوں تو کرسی سے مدد لیتا ہوں،مجھے کرسی دینے سے انکار کر دیا، شام کو جب کھانا آتا ہے تو کھانا زمین پر رکھا گیا ،میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ آپ ان چیزوں کو دیکھے ،میں نے پھر ڈی جی نیب کو کمپلین شکایت بھیجوائی .انھوں نے جان بوجھ کر میری کمر کو۔تکلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ جان بوجھ کر عمران نیازی اور شہزاد اکبر کے کہنے پر ہوا ہےمیری صحت کو نقصان پہنچنانے کے لیے یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے ،یہ دو دن توارتر کے ساتھ ہوتا رہا

شہباز شریف نیب تحویل میں اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں، عدالت پیشی کے موقع پر انکی ٹیلی فونک گفتگو نواز شریف سے کس کے کہنے پر اور کیوں کروائی گئی؟ کیا اس کی اجازت لی گئی تھی؟ اس بارے معلوم نہیں ہو سکا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

حکومتی ترجمانوں پر تنقید کرتے کرتے نواز شریف اور مریم نے بھی "ترجمان” بنا لیا

Leave a reply