محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم کو ملی ضمانت میں ‌توسیع

0
32

عدالت سے محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم کو ملی ضمانت میں ‌توسیع

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ نےمحکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی کناسرو سمیت 5 ملزمان کی عبوری ضمانے میں توسیع کر دی

وکیل نثار مجاہد نے موقف اختیار کیا کہ ملزم الطاف میمن کے وکیل کو کرونا ہو گیا ہے. مجهے بهی کوونا ہوا تها اس لیے کیس کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے.

عدالت میری مکمل صحت یابی تک مناسب وقت دے.5 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ملزم ڈاکڑ عبدالفاتح کو بهی عبوری ضمانت دی جائے. عدالت نے ملزم ڈاکٹر عبدالفاتح کی عبوری ضمانت منظور کر لی.عدالت نے دیگرملزمان الطاف حسین، روشن علی کناسرو، غلام مرتضی دائود پوتو، محمد اعظم اور عبدالمجید سومرو کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی.جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

Leave a reply