عدالت پیش نہ ہونے پر اہم شخصیت کی درخواست ضمانت مسترد

0
43

عدالت پیش نہ ہونے پر اہم شخصیت کی درخواست ضمانت مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکیل اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنایا گیا،عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی گئی، نیب حکام اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

نیب چھاپے کے بعد اعجاز جاکھرانی مدد کے لئے کہاں پہنچے؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

رہنما پیپلزپارٹی اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایک اور نیب تحقیقات شروع کی گئی تھی،صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے ضمانت کے لیے عدالت سےرجوع کیا تھا، اعجاز جاکھرانی نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی

اعجاز جاکھرانی کے خلاف ہائی وے جیکب آباد کی تعمیر میں کرپشن کی انکوائری جاری ہے،اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کی انکوائری بھی چل رہی ہے

نیب سکھر نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا،مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکر دیا گیا.،احتساب عدالت نے اعجاز جاکھرانی سمیت 13 افرادکے خلاف نیب کا ریفرنس منظورکر لیا،اعجاز جاکھرانی اور دیگر کے خلاف 31 کروڑ 56 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کردیا گیا ،وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کی ہمشیرہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف گواہ بن گئیں

Leave a reply