عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہوگی،پشاور ہائیکورٹ

0
100

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کوہاٹ سلمان شنواری کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ رپورٹ پیش کریں بندہ کہا ہے اور آپ ہمیں رپورٹ نہیں دے سکتے تو پھر ہم آپ کو بھی گھر بھیج دینگے، کل آپ تحریری طور پر جواب جمع کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دینے کے بعد ریمارکس دیے کہ پھر ہم دیکھے گے کہ قانون کے مطابق کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ تمام ایجنسیز سے رابطہ کیا انہوں نے زبانی بتایا کہ ہمارے پاس یہ بندہ نہیں ہے، تحریری طور پر جواب جمع کروں گا، اس کے لئے وقت دیا جائے۔جس پر چیف جسٹس ابرہیم خان نے کہا کہ آپ جواب جمع کریں اگر نہیں ملا، پھر ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پھر ہم یہ بھی دیکھے گے کہ ان کے خلاف کیسے کارروائی کرسکتے ہیں، آپ اس پر بھی عدالت کی معانت کریں گے۔
مزید ریمارکس دیے کہ اس کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینگے جتنے ججز دستیاب ہونگے اس پر مشتمل لارجر بنچ بنائیں گے۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ اے جی صاحب جوڈیشری کی عزت کا خیال رکھیں۔ ملک میں اکیلا ایک ادارہ کچھ نہیں کرسکتا، ہائیکورٹ نے بہت سے آرڈر دیئے ہیں اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ایک ادارہ کہتا ہے ہم نے احکامات نہیں ماننے۔ اگر عدالتی احکامات نہیں مانے گے تو پھر ہم استعفی دیکر عزت سے چلے جائیں گے۔ اس کرسی پر آج میں ہوں کل کوئی اور ہوگا لیکن اس سسٹم کو چلنا چاہیئے۔

Leave a reply