مبشر لقمان سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وقت گزر جاتا ہے لیکن لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔مبشر لقمان
0
217
apwwa

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن ان چیف زبیر احمد انصاری اور اپوا کے بانی ایم ایم علی کی سربراہی میں سنئیر صحافی معروف تجزیہ نگار اور اینکر پرسن مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں اہم موضوعات پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ملک کی مجموعی صورتحال،بالخصوص سیاسی ،معاشی اور خاندانی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔گرما گرم چاۓ کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا مبشر لقمان نے وفد کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے،انہوں نے نئے لکھنے والوں کو مفید تجاویز سے بھی نوازا اور ان کے ساتھ اپنے تجربات بھی شئیر کیے ۔
ml

سینئرصحافی ،معروف اینکرپرسن اور باغی ٹی وی کے سی ای اومبشر لقمان نے اپووا کی ادبی کاوشوں کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپووا کی ایک ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر چکے ہیں، اپووا ایک متحرک اور منظم تنظیم ہے۔انہوں نے اپووا وفد کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اگلی ملاقات میں ہم اکٹھے ڈنر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی کا پلیٹ فارم آپ لوگوں کے لیے حاضر ہے آپ لوگ اس پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ml

اپووا کے وفد کی طرف سے مبشر لقمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔اپووا وفد نے اس خوبصورت ملاقات کا انعقاد کروانے پر ممتاز اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا،وفد میں زبیر احمد انصاری،ایم ایم علی،رفیق بھٹی،اظہر حسین بھٹی،فاروق خان،مدیحہ کنول،نبیلہ اکبر،مریم راشد،ساجدہ اصغر،عائشہ صدیقہ اور نگار بیگ سمیت دیگر شامل تھے۔
ml

عمران خان کی تقریر میں لکھتا تھا، مبشر لقمان کا انکشاف
آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ دھرنے کے دوران عمران خان کی تقریر میں اور محسن بیگ لکھا کرتے تھے،جب ہم نے تقریر لکھنا چھوڑی تو پھر عمران خان کی ایک ہی تقریر اس کے بعد چل رہی ہے،میرے اوپر 57 مقدمات تھے جن میں سے اب چھ رہ گئے ہیں باقی میں جیت گیا ہوں،باقی بھی جیت جاؤں گا۔ وقت گزر جاتا ہے لیکن لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔ حریم شاہ کو زندگی میں کبھی نہیں ملا، بشری بی بی اور فیاض الحسن چوہان نے اسکو میرے جہاز پر بھیجا تھا ۔ میں نے انکے خلاف درخواست دی لیکن اس وقت فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر تھے،اسلئے مقدمہ نہیں ہوا۔
ml

میری کتاب "کھرا سچ” بیسٹ سیلر کتاب تھی،مبشر لقمان
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رائیٹر کو آسان زبان میں لکھنا چاہئے عام فہم ہو تا کہ پڑھنے والے کو آسانی ہو اس سے زیادہ لوگ پڑھیں گے۔ الفاظ کا چناو کرتے ہوئے پڑھنے والے کے لیے آسانی کرنی چاہئے۔ میں نے کھرا سچ کتاب 15 دن میں لکھی تھی اور ایک ماہ اسکی ایڈیٹنگ میں لگا کہ کیا شائع کرنا چاہئے یا کیا نہیں۔ میری کتاب اس وقت دنیا کی بیسٹ سیلر بنی تھی۔لکھاری کو عوامی سوچ کے ساتھ لکھنا چاہئے، ناول لکھیں، افسانہ لکھیں یا جو بھی لکھیں آسان زبان میں لکھیں،

جوائنٹ فیملی کی وجہ سے گھر میں برکت رہتی ہے،مبشر لقمان
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میرا گھر ہے،پاکستان میں ہی رہوں گا پاکستان سے باہر دل نہیں لگتا ۔ زیادہ سے زیادہ بیس سے پچیس دن پاکستان سے باہر رہتا ہوں پھر اکتا جاتا ہوں اور پاکستان واپس آ جاتا ہوں،رشتوں کی حرمت بتانی نہیں پڑتی ۔ ہمارے ہاں معاشرے میں ملازمین کو بھی اہمیت دی جاتی ہے پاکستان میں اکنامک مسائل کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ جوائنٹ فیملی کا خاتمہ ہونے کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ جوائنٹ فیملی کی وجہ سے گھر میں برکت رہتی ہے۔ سب ایک ساتھ رہیں تو خاندان اچھی زندگی بسر کرتا ہے۔ معاشرے میں عورت پر ظلم عورت کرتی ہے۔ مرد نہیں کرتا ۔ خواتین کے حقوق کے ساتھ مردوں کو بھی حقوق ملنے چاہیے۔ انگلینڈ اور کینیڈا میں خواتین کو جتنی مار گھروں میں پڑتی ہے اسکا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ جنت ماں کے قدموں تلے ہے عورت کو بھی اس پر سوچنا ہو گا تبھی معاملات سنوریں گے۔

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

Comments are closed.