عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

0
288
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پہلی بات یہ ہے کہ عمران خان کی سزا پر مجھے بہت دکھ ہے، میری طرح ہر وہ شخص جس نے کبھی عمران کو سپورٹ کیا اور پھر منہ موڑ لیا اسکو دکھ ہو گا اسلئے کہ ہمیں بہت امیدیں تھیں لیکن مایوسی ہوئی، ایک آدمی جھوٹ بول بول کر اور فساد برپا کر کے سمجھا کہ الو سیدھا کر لوں گا لیکن کب تک؟ عمران خان سے جج نے آسان سا سوال کیا کہ سائفر ہے کہاں؟ عمران خان نے وہی جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں، قریشی کے بیان ریکارڈ کے بیان سے پہلے جج نے کہا کہ میں دونوں کو دس دس سال قید کی سزا سناتا ہون، شاہ محمود نے احتجاج شروع کر دیا، کیا فائدہ ٹرائل تو صحیح نہیں کیا، بعد میں آپ نعرے مارتے رہیں، امریکہ میں کل بھی ایک لابنگ فرم ہائر کی گئی کہ زور ڈالیں انکو رہائی ملے ، غلط کاموں کی وجہ سے انکو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں، دکھ ہے اور افسوس ہے ، اور کیا کہہ سکتا ہے انسان،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مینٹل کیس والی باتیں ہیں، بالکل ہی آئین و قانون کو پیر کی جوتی سمجھا ہوا، سوال چاول اور جواب گندم دیا جائے تو پھر بھگتیں گے، پی ٹی آئی اس کو چیلنج کرے ،پہلے اس کیس کو توصحیح لڑ‌لیتے، 11 وکیل کیوں بدلے انہوں نے،وکیل کہتے تھے میرے پاس ٹائم نہیں، آ نہیں سکتا، وقت ضائع کر رہے تھے، ماہر قانون اشتراوصاف کا کہنا تھا کہ سزا تو سائفر کیس میں کم ہوئی،جب معاملات میں تاخیر ٍڈیفنس کونسل کرے تو پھر سرکاری وکیل کو تعینات کیا جا سکتا ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے بھی جرح کی جا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، فیصلہ برقرار رہتا ہے یا نہیں یہ تو بعد میں پتہ چلے گا لیکن ابھی تو مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں،اب ری ٹرائل نہیں ہو گا، اس ٹرائل کو دیکھا جائے گا کہ صحیح یا غلط،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دکھی والی بات بتا دوں جب آپ دیکھیں کہ کسی کو اتنا عروج اور پھر نیچے گرتا دیکھیں تو ہر آدمی کو خوف آتا ہے، اللہ ہم سب کو اتنی پستیوں سے گرنے سے بچا لے پھر بندہ دعا مانگتا ہے، تکلیف میں دکھی یا سکھی نہیں بلکہ اپنے آپ کو دیکھتے ہیں، اس بار الیکشن میں ٹرن آؤٹ کافی ہائی ہو گا،آج بیرسٹر گوہر نے بھی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، آٹھ فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا، عمر ایوب نے بھی کہا کہ آٹھ فروری کو باہر نکلیں اور ووٹ دیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا الیکشن کے بعد بیانیہ بدلے گا، جیسے بلاول نے کہا میرے والد کو جیل میں میان صاحب نے ڈالا، زبان کاٹی گئی، اگر میاں صاحب پاکستان آ کر صوبوں کا دورہ کرتے تو پتہ چلتا کہ انکے ساتھ لوگ موجود ہیں، بلاول بھٹو تو ابھی ان پر اٹیکس کر رہے ہیں، چھ تاریخ تک جب تک مہم ختم نہیں ہوتی، انکا ٹارگٹ ن لیگ ہے، انکی ٹوٹل کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹر کی تعداد پیپلز پارٹی کو ووٹ دے دے ،لیکن ہمیشہ ہم نے دیکھا ہے کہ سیاست میں سب کچھ ہوتا ہے، الیکشن ہونے کے بعد ہمیشہ کچھ اور ہوتا ہے.

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

Leave a reply