بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

0
232
khawar manika جیل جاتے ہی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے دل میں تکلیف

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور بشریٰ بی بی کو سزا بارے سوالات کئے

صحافی احتشام کیانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین: خاور مانیکا سے میرے سوالات اور اُنکے جوابات سنیئے!مانیکا صاحب آپ پر یہ کیس دائر کرنے کیلئے کوئی پریشر تھا؟ خاور مانیکا نے کہا کہ نہیں، ہمارے گھر کا رونا چار سال سے رُکا ہوا ہے کوئی سنتا ہی نہیں ہماری، صحافی نے سوال کیا کہ تو کیا چار سال پہلے کوئی پریشر تھا جو کمپلینٹ دائر نہیں کر سکے تھے؟ خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ نہیں، گھر میں جب بیٹیاں ہوتی ہیں تو لوگ جا کر اعلان نہیں کرتے،صحافی نے سوال کیا کہ تو اب کیسے کمپلینٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ خاور مانیکا نے کہا کہ کیونکہ انہوں نے مانا ہی اب ہے، جب خود انہوں نے سب پبلک کر دیا تو میں کیوں نہ کروں،

صحافی نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی کو سزا ہوئی، اٹھائیس برس وہ آپ کے ساتھ رہیں کیا کہیں گے، جس پر خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ جو میرے ساتھ ہوا، اٹھائیس سال رہ کر وہ ایسا کر جائے تو ہمارے گھر کا کوئی نہیں پوچھے گا، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، کسی کے خلاف بات نہیں کرتا، میرا اپنا کچھ نہیں، پانچ سال ہم چپ رہے ہیں، جو قانون ہے وہی ہوا ہے، یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ ٹھیک ہے یا غلط ہے،میں نے سزا بارے ابھی آپ سے سنا، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، صحافیوں نے سوال کیا کہ سزا سنا دی گئی نااہلی بھی ہے ، خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی نااہلی کس کی؟ میں اس پر کیا کہہ سکتا ہوں، ہماری کوئی نہیں سنتا، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے،میرے گھر کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، میں نے طلاق دے دی، بس فارغ.

واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

Leave a reply