سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی-
باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ کے اپنے فیصلے ہیں ،عدم اعتماد سے ان کا تعلق نہیں ۔عدم اعتماد پر ہمارے نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں عدم اعتماد پر آج پیپلزپارٹی سمیت سب جماعتیں متحد ہیں عدم اعتماد پر جن لوگوں کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے وہ پراعتماد ہیں ایمپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی
ن لیگی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں ریکوزیشن چلی جائے گی ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کے لیے اجلاس سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بنانے سے متعلق محمد زبیر کی بات کا ان کوہی بہتر علم ہوگا میری رائے میں عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بننی ہی نہیں چاہیے حکومت ناکام ہوچکی ہے ،جن کو مشکل وقت سے نمٹنے کا تجربہ ہے ان کو آنے دیں ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں ریلیف پیکج کا آخر کار عوام کو ہی نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بوجھ پڑ گیا ،کل ان لوگوں نے عوام میں بھی جانا ہے ۔
عمران خان آئی ایم ایف کو بھی چکردے رہاہے:شہبازشریف بھی عمران خان کے فین…
قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت نے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے وزیر اعظم نے تقریر میں اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی، وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے-
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا 3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے، حکومت قرضے لے گی تو اس کا روپے پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، افسوس کی بات ہے حکومت 4 سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکی۔