عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی ہو چکا ہے

اپوزیشن کی بھر پور کوشش ہے کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے، اپوزیشن کے پاس اسمبلی اجلاس میں 176 اراکین موجود ہیں، عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 172 اراکین درکار ہیں تا ہم اپوزیشن کے پاس زیادہ اراکین موجود ہیں، اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے جس کے بعد اسی اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا اور شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوں گے

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے طے کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ہمارے پاس اراکین کی تعداد پوری ہے، اسلئے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے ووٹنگ نہیں کروائیں گے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے،اس سے وہ پارٹی کی جانب سے نااہلی سے بھی بچ جائیں گے، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے یہ فیصلہ 176 اراکین پورے ہونے پر کیا گیا، حکومت کی سابق اتحادی جماعت ایم کیو ایم اسوقت اپوزیشن کا حصہ ہے،

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا

وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں خود گھر بھیجنا پڑے گا

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

Comments are closed.