ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استعفی کیوں دیا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استعفی کیوں دیا
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی،طارق کھوکھر نے کہا کہ میراضمیر اجازت نہیں دیتا کیس کی پیروی کروں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔واضح رہے کہ 19 نومبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مشرف ٹرائل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔