ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کابس اڈوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

0
69

رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں ٹرانسپورٹ سٹینڈز انتظامیہ کو متعلقہ قوانین و شرائط کا پابند بناتے ہوئے تمام ٹاسک کو مکمل کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کی تعمیل مکمل کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ونجی پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس اور نیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع بھر میں مسافر بس سٹینڈز پر بنیادی سہولتوں کی دستیابی کین تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹ اڈوں کی حالت سنوارنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم کے ہمراہ زیر تعمیرنیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ بلڈنگ ابتدائی کام مکمل کرائے جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہ مسافروں کو فوری طور پر سہولیات فراہمی کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو جلد ازجلد بنیادی سہولیات کو فنکشنل کرے۔قبل ازیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سرکاری و نجی 7مسافر بس اسٹینڈ ہیں جس میں تین سرکاری اور دیگر نجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ مسافروں کوبنیادی سہولیا ت فراہم نہ کرنے والے بس اسٹینڈز کو سیل کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان بس اسٹینڈز کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التواء کا شکار ہے جس کے لئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ دیگر اسٹینڈز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدگی سے سرکاری و نجی بس اسٹینڈز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مسافر بس اسٹینڈزمسافروں کے لئے صاف ستھرا خوشگوار ماحول، واش رومز، چیئرز، مسجد، خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ ویٹنگ ایریا، پنکھے، پینے کا صاف پانی، ٹک شاپس سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے بتایا کہ نیو جنر ل بس اسٹینڈ کی تکمیل کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں جس کے حصول کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply