ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے کی بطور آئی جی بلوچستان تعیناتی اور ڈی آئی جی کرائمز ڈاکٹر مسعود سلیم کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب۔افسران نے پنجاب پولیس بالخصوص سی ٹی ڈی کو بطور ادارہ مستحکم بنانے میں محمد طاہر رائے کی گراں قدر خدمات کوسراہا۔ آئی جی پنجاب نے اس مو قع پر کہا کہ محمد طاہر رائے پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل اور محنتی آفیسر ہیں۔محمد طاہر کی بہترین لیڈر شپ اور انتھک محنت کی بدولت صوبے سے دہشت گردوں کو بھاگنا پڑا۔

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو سمیت دیگر افسران نے بھی محمد طاہر رائے کی خدمات کو شاندار اندازمیں سراہا۔حکومت کی جانب سے بطور آئی جی بلوچستان تعیناتی میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے نے کہا کہ پنجاب پولیس میں طویل عرصہ سروس کے بعد بلوچستان پولیس کی سربراہی ملنے پر اللہ پاک کا شکر گذار ہوںتمام شہریوں، افسران اور ماتحتوں کی یکساں عزت اورانکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنامیری کامیابی کا راز ہے۔ بلوچستان کے تمام شہریوں اور قومیتوں کے تحفظ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لاؤں گا۔

مخلوق خدا کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونا میری اولین خواہش ہے۔ محمد طاہر رائے اور ڈاکٹر مسعود سلیم نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کاشکریہ ادا کیا۔ محکمہ پولیس کے لیے بوقت ضرورت میری خدمات ہمیشہ میسر رہیں گی۔ ڈاکٹر مسعود سلیم
تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے محمد طاہر رائے اور ڈاکٹر مسعود سلیم کو یادگاری سووینئرزبھی دئیے۔

Shares: